ایک ایسے وقت میں جب اسرائیل نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ہندوستان میں غزہ کی حمایت میں مارچ کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ مظاہرین نے غلطی سے فلسطینی پرچم کے بجائے اطالوی پرچم اٹھا رکھا ہے۔
’اے ایف پی‘کے مطابق ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ کو سڑک پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر انگریزی میں لکھا ہے "ہم ہندوستانی غزہ کی حمایت کرتے ہیں"۔ْ
شرکاء نے سرخ، سفید اور سبز پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جو اٹلی کے جھنڈے کی طرح دکھائی دے رہے تھے۔
جب کہ اس کلپ پر متعدد صارفین نے کہا کہ غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلنے والے مظاہرین نے یہ سوچ رہے ہیں وہ انہوں نے فلسطینی جھنڈا اٹھا رکھا ہے مگرانہوں اطالوی پرچم اٹھا رکھا تھا کہ یہ فلسطین کا جھنڈا نہیں ہے‘‘۔
تاہم جھنڈا دراصل مارچ کو منظم کرنے والی ہندوستانی پارٹی کے لوگو کی نمائندگی کرتا ہے۔
مظاہرین کی طرف سے اٹھائے گئے نشان "ویلفیئر پارٹی کیرالہ" کا لوگو دکھائی دیتا ہے۔ اس ریلی کا اہتمام کیرالہ کی ویلفیئر پارٹی کی جانب سے کیا گیا تھا‘‘۔
پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ سرخ، سفید اور سبز پرچم کو اپنے نشان کے طور پر استعمال کرتی ہے، مظاہرین نے مظاہرے کو منظم کرنے والی پارٹی کا جھنڈا اٹھایا ہوا تھا، نہ کہ اٹلی کا جھنڈا تھا۔
پارٹی کے فیس بک پیج نے مارچ کی سرگرمیوں کی ایک لائیو ویڈیو بھی نشر کی، جہاں گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھائی دینے والے مناظر سے ملتے جلتے مناظر دکھائی دیے۔