روسی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں زیرحراست آٹھ روسی نژاد اسرائیلیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ روس نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس ماسکو کی درخواست پر روسی اسرائیلی دوہری شہریت رکھنے والے ان آٹھ لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس کے حماس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
#UPDATE Hamas is trying to locate eight Russian-Israeli dual citizens that were taken hostage during the Palestinian militant group's attack on Israel in order to free them on Moscow's request, Russian news agencies reported Saturday.
— AFP News Agency (@AFP) October 28, 2023
آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کے مطابق حماس کے سینیئر نمائندے موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ ’روس کی جانب سے وزارت خارجہ کے ذریعے ہمیں ان شہریوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جن کے پاس دوہری شہریت ہے۔‘
’ہم ان لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ یہ مشکل کام ہے لیکن ہم تلاش کر رہے ہیں اور جب ہم انہیں تلاش کر لیں گے تو ہم انہیں رہا کر دیں گے۔’ہم اس فہرست پر بہت توجہ دے رہے ہیں اور اس پر احتیاط سے کام کریں گے کیوں کہ ہم روس کو اپنا قریب ترین دوست سمجھتے ہیں۔ ’وہ پرامن شہری جنہیں یرغمال بنایا گیا اور جو اب غزہ میں ہیں، ہم ان کے ساتھ مہمانوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔‘
-
سعودی عرب کی غزہ میں اسرائیلی زمینی فوجی کارروائی کی مذمت
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اپنی زمینی کارروائی جاری رکھنے کے اعلان کے ...
بين الاقوامى -
’پاگل پن‘ بند اور غزہ پر حملے فوراً ختم کیے جائیں: ترکی کے ایردوآن کا اسرائیل پر زور
اسرائیلی افواج کے فلسطینی سرزمین پر حملے تیز ہونے کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب ...
بين الاقوامى -
ایران کی عراق اور شام میں امریکہ پر حملے کرنے والے گروپوں کو ہدایات دینے کی تردید
ایران کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ شام اور عراق میں امریکی افواج پر حملہ کرنے والے ...
بين الاقوامى