انٹونی بلینکن ترکیہ اور اردن کا دورہ کریں گے

اسرائیل غزہ جنگ کے مشرق وسطیٰ تک پھیلاو کے موضوعات زیر بحث آئیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کے باعث خطے میں بڑھتے ردعمل کو روکنے کے لیے اتوار کے روز ترکیہ پہنچیں گے۔

وہ پانچ نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت میں اعلی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

امکان ہے کہ ان کے اس دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی۔

وزیر خارجہ بلینکن اس سے قبل بھی اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں مشرق وسطیٰ کا طویل دورہ کر چکے ہیں۔ اب بھی وہ مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں کا دورہ کریں گے۔ ان میں اردن بھی شامل ہے۔

واضح رہے ترکیہ اور اردن میں غزہ پر اندھی اسرائیلی بمباری کے خلاف کافی ردعمل پایا جاتا ہے۔ ان دونوں ملکوں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی عملے کے حوالے سے سخت اقدامات کا بھی عندیہ دے رکھا ہے۔

انٹونی بلینکن کی خطے میں ہونے والی ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے پھیلنے کے امکانات و مضمرات کا موضوع بھی ایم ہوگا۔ کیونکہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون اور راکٹ حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں