ارجنٹائن کی ممکنہ خاتون اول فاطمہ فلوریس کون ہیں؟

ارجنٹائنی صدر کی گرل فرینڈ وہ ایک نامور اداکارہ، اینکر اور سب سے بڑھ کر ایک مزاحیہ اسٹار ہیں جو نقالی کی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جیویئر میلے کی ارجنٹائن کی صدارت میں آمد کے ساتھ ہی ایک ایسی خاتون ’فاطمہ فلوریس‘ کا نام سامنے آیا جسے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔ وہ ملک کی خاتون اول بن سکتی ہیں"۔

بیالیس سالہ فاطمہ حال ہی میں اسپاٹ لائٹ میں دکھائی دیں کئی بار ملے کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔ وہ ایک نامور اداکارہ، ٹی وی اینکر اور سب سے بڑھ کر ایک کامینڈی گلوکار ہیں جو بہ طور نقال اپنی صلاحیتوں کے لیے مشہور ہیں۔

فاطمہ فلورس کی شادی 22 سال کی عمر میں ان کے پروڈیوسر نوربرٹو مارکوس سے ہوئی۔ انہوں نے اپنا تخلص "فاطمہ" تجویز کیا، کیونکہ اس کا اصل نام "یوجینیا" تھا۔ وہ ایک ماہر تعمیرات اور تاریخ اور جغرافیہ کے استاد کی بیٹی ہیں۔ میں بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع قصبے اولیووس میں پلی بڑھیں، جہاں ارجنٹائن کے صدور کی سرکاری رہائش گاہ واقع ہے۔

فاطمہ فلوریس افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر - رائٹرز

مقامی میڈیا کے مطابق فاطمہ فلوریس اور جیویئر میلے کی ملاقات دسمبر 2022ء میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے موقع پر ہوئی تھی تاہم ان کے رومانوی تعلقات کا آغاز چند ماہ بعد تک نہیں ہو سکا تھا۔

یہ تعلق صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کے لیے پرائمری انتخابات کے ایک ہفتے بعد گذشتہ اگست تک ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس اعلان کے وقت کے بارے میں اس وقت حیرت کا اظہاربھی کیا۔

مکمل رازداری کے بعد وہ پہلی بار انتخابات سے صرف دو ہفتے قبل عوامی طور پر نمودار ہوئیں۔ لوگوں کی توجہ اس بات پر ہے کہ تقریب حلف برادری میں شرکت کرنے والی فاطمہ فلوریس ارجنٹائن کی غیر معمولی خاتون اول بنیں گی؟۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں