ریپ کا شکار لڑکی کا ملزم کو 10 سال تک خود سے "ایک کلومیٹر" دور رکھنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بارسلونا اور برازیل کی قومی ٹیم کے سابق اسٹار دانی الویز پر ریپ کا الزام لگانے والی نوجوان خاتون نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ ملزم کی رہائی کے بعد اسے دس سال کی مدت تک 1 کلومیٹر سے کم فاصلے پر رکھے

تاہم اس کے وکیل کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنائی جائے، جب کہ پراسیکیوٹر نے انہیں 9 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

بارسلونا کے سابق لیجنڈ دانی الویز گذشتہ سال 30 دسمبر کو شہر کے ایک نائٹ کلب میں ایک لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گذشتہ جنوری سے بارسلونا کی جیل میں ہیں۔

ہسپانوی اخبار "ایل ٹیمپو" نے پیر کے روز کہا کہ متاثرہ لڑکی کے وکیل نے الویز کے وکیل کی طرف سے جمع کرائی گئی مالی پیشکش کو مسترد کرنے کے بعد عدالت سے کہا گیا کہ وہ الویز کے خلاف ایک پابندی کا حکم جاری کرے۔ اسے قید کی سزا پوری ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی سے ایک ہزار میٹر دور رہنے کا حکم صادر کرے

پراسیکیوٹر نے الویز کو 9 سال قید اور متاثرہ کو 150,000 یورو معاوضہ ادا کرنے کی درخواست کی جب کہ متاثرہ کے وکیل نے کھلاڑی کو 12 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں