روس یوکرین کا صفایا کرنا چاہتا، کانگریس ہنگامی اقدامات کرے: بائیڈن

جب تک کانگریس ہنگامی اقدامات نہیں کرتی ہم ہتھیار اور اہم فضائی دفاعی نظام بھیجنا جاری نہیں رکھ سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ کیف کو فوجی امداد پر اختلافات پر قابو پانے کے لیے "فوری" اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا روس کی طرف سے جمعہ کی صبح میزائل حملہ یوکرین کو "مٹانے" کی اس کی خواہش کی نشاندہی کر رہا ہے۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک کانگریس اگلے سال ہنگامی اقدامات نہیں اٹھاتی ہم یوکرین کو ہتھیار اور اہم فضائی دفاعی نظام بھیجنا جاری نہیں رکھ پائیں گے جن کی یوکرین کو اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضرورت ہے۔

واضح رہے امریکی سینیٹ میں ریپبلکن اپوزیشن وائٹ ہاؤس کی طرف سے 106 بلین ڈالر کے ہنگامی امدادی پیکج کی منظوری کے لیے پیش کی گئی درخواست کو روک رہی ہے۔ اس امداد سے بنیادی طور پر یوکرین اور اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں