فلسطینیوں کی نسل کشی؛ جنوبی افریقہ کا اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ
عالمی سطح پر نسل پرستی کے خلاف ایک تاریخ کے حامل ملک جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مقدمے کا سبب غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی بنی ہے۔
ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی کو ملزم بنایا گیا ہے۔ کہ اس نے نسل کشی کے خلاف کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔
South Africa institutes proceedings against the State of Israel before the International Court of Justice under the Genocide Convention and requests provisional measures pic.twitter.com/IzIi0EVPzT
— Ambassador Majed Bamya 🇵🇸 (@majedbamya) December 29, 2023
جنوبی افریقہ کی طرف سے کہا گیا 'اسرائیل نسل کشی میں ملوث ہے اور خدشہ ہے کہ یہ غزہ میں آئندہ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے گا۔ اس لیے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔‘
جنوب افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے اسرئیل جان بوجھ کر غزہ میں تبای مچا رہا ہے اور فلسطینی کی نسل کشی کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی افریقہ کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔