سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اقتصادی تعاون کے لیے قائم کردہ بین الاقوامی پلیٹ فارم کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ اس امر کا اعلان سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کے زریعے کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے ماہ اگست میں ہی اس امر کا عندیہ دے دیا تھا کہ مملکت اس اہم پلیٹ فارم کی رکنیت حاصل کر لے گا۔ تاہم انہوں نے کہا تھا مملکت پہلے اس اہم پلیٹ فارم سے متعلقہ دستاویزات کا مطالعہ کرے گا۔ جبکہ یکم جنوری 2024ء تک کی ڈیڈ لائن تک 'برکس' کی رکنیت لے لی جائے گی ۔
اب 2024ء کے آغاز سے پہلے سعودی عرب نے اس سلسلے میں نہ صرف یہ کہ اہم اقتصادی پلیٹ فارم کی رکنیت حاصل کر لی ہے بلکہ اس کا اعلان بھی سرکاری ٹی وی سے کردیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس سے قبل 'برکس' کے بارے میی کہا تھا کہ یہ ' بین الملکی سطح پر اقتصادی تعاون کا ایک مفید پلیٹ فارم ہے۔'
واضح رہے برکس کا قیام عمل میں لانے والے ملکوں میں برازیل، روس، انڈیا ،چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ کئی ملک اسے مستقبل کا بڑا اقتصادی اتحادی فورم دیکھ رہے ہیں۔
اس کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ پلیٹ فارم دنیا میں پہلے سے چلی آرہی موثر بین الاقوامی کرنسی کے ساتھ ساتھ متبادلات کو بھی لانا چاہتا ہے۔
-
سعودی عرب میں بیماری کے نئے سنڈروم کی دریافت کی کیا تفصیلات ہیں؟
سعودی عرب کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال ، کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی، وزارت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں کی ’ضامن پلیٹ فارم پر منتقلی کیسے ہو رہی ہے؟
سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں نے نئے گریگورین سال کے آغاز میں ’ضامن‘ پلیٹ فارم کے ...
مشرق وسطی -
سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں سعودی عرب میں زائرین اور سیاحوں سے آمدنی میں اضافہ
سعودی عرب میں سیاحوں اور حج و عمر سے متعلق زائرین کی آمد میں اضافے کے علاوہ ان سے ...
مشرق وسطی