ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر بدھ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 103 افراد مارے گئے ہیں۔
ایران کی تسنیم خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دھماکوں میں 188افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق دھماکے صاحب الزمان مسجد میں ہوئے۔ دھماکوں کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
یہ دھماکے ایک تقریب کے دوران ہوئے جو سنہ 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔
وكالة مهر الإيرانية: ارتفاع حصيلة القتلى في انفجاري كرمان إلى 80 #العربية pic.twitter.com/7iHgH4vCRX
— العربية (@AlArabiya) January 3, 2024
ٹی وی پر بتایا گیا کہ ایران کے جنوبی شہر کرمان کی ایک مسجد میں پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے ذمہ دار بریگیڈ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی برسی منائی جا رہی تھی۔
القدس فورس ایران کے پاسداران انقلاب کا غیر ملکی آپریشنز ونگ ہے، جو مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
التلفزيون الرسمي الإيراني: سماع دوي انفجار ثان في مقبرة مدينة كرمان وإصابة عدة أشخاص#العربية pic.twitter.com/XhJ3XHVIic
— العربية (@AlArabiya) January 3, 2024
سرکاری ٹیلی ویژن پر آنے والی تصاویر میں علاقے میں کئی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی میڈیا نے ایرانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کرمان شہر میں دھماکے ’دہشت گردانہ حملے‘ تھے۔