عراقی پانیوں میں 5 ایرانی کشتیوں نے مال بردار بحری جہاز یرغمال بنا لیا
غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی اور جنگ کے تناظرمیں عراق کی سمندری حدود میں ایک واقعہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی پانیوں میں ایرانی کشتیوں نے تنزانیہ کے پرچم بردار جہاز کو روک لیا ہے۔
العربیہ/الحدث کے ذرائع نے منگل کے روز انکشاف کیا کہ ایران نے تنزانیہ کے پرچم بردار تجارتی جہاز کو عراقی پانیوں کے اندر یرغمال بنا لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 5 ایرانی گن بوٹس نے جہاز کو عراقی پانیوں میں داخل ہوتے ہی روک لیا اور اس پر ایرانی پرچم لہرا دیا گیا۔
جب کہ اس واقعے کے بارے میں دیگر تفصیلات واضح نہیں ہیں، جس کی وجہ دونوں ممالک کے علاقائی پانیوں میں الجھن یا مداخلت ہوسکتی ہے۔ خاص طور پر چونکہ اس سے قبل کچھ عراقی کشتیوں کو خلیجی پانیوں میں ایرانی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حساس وقت
یہ واقعہ علاقائی طور پر ایک حساس وقت میں پیش آیا ہے جب ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی سے اسرائیلی بستیوں اور اڈوں پر حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کررکھی ہے۔ اس جنگ کے شروع ہونے کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی برادری نے الزام ایران پر لگایا گیا ہے کہ وہ بحر احمر میں جہازوں پر حملوں ، شام اورعراق میں امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں بالواسطہ طور پر ملوث ہے تاہم ایران اس الزام کی سختی سے تردید کرتا آیا ہے۔
-
اقوام متحدہ کوغزہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر بہت تشویش
اغزہ میں جاری جنگ کے چوتھے ماہ کے آغاز پر دو مزید صحافیوں کی ہلاکت پراقوام متحدہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جنگ نے ہزاروں بچوں کو یتیم کر دیا: شاہ عبداللہ
اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ میں گہرائی میں کارروائیاں، نئی سرنگوں کا انکشاف
غزہ کی پٹی میں 3 ماہ سے جاری جنگ کو کم کرنے کے لیےامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن ...
مشرق وسطی