فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے 100دن، لندن میں فلسطین کی آزادی کے لیے ایک بار پھر بڑا مظاہرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہزاروں شہریوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کی آزادی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں لندن کی سڑکوں پر زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ غزہ میں بد ترین جنگ کے 100 دن ہونے پر منظم کیا گیا ہے۔

لندن سمیت مغربی ملکوں کے دوسرے کئی شہروں میں فلسطین کی آزادی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بچوں اور فلسطینی عورتوں سمیت ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے پچھلے کئی ماہ سے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

خیال رہے اب تک غزہ میں 23843 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 فلسطینی شہید اور 312 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں