امریکی ریاست الی نوائے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، سات افراد جان سے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کی ریاست الی نوائے کے شہر جولیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے دو گھروں میں گھس کر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم تمام افراد کو پہلے سے جانتا تھا، تاہم فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہو سکا، ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں