غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرنے پر سعودی عرب کا افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی جانب سے غزہ پٹی اور گرد ونواح میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی جمہوریہ الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں غزہ پٹی پرفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اصلاحات کی ضرورت

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سلامتی کونسل میں پہلے سے زیادہ اصلاحات کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر حقیقی معنوں میں امن وسلامتی کے قیام کی راہ ہموارہو سکے جس کے لیے دہراہ معیار ختم کرنا ہو گا۔

مملکت نے غزہ پٹی اور اس کے گرد ونواح میں بگڑتے ہوئے حالات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی عسکری کارروائیوں میں اضافے سے بھی خبردار کیا جس کے باعث مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہو رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں