کینیڈا کے وزیر احمد حسین نے کہا ہے کہ کینیڈا غزہ میں جہاز کے ذریعے امدادی سامان پھینکنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ جیسے ہی ممکن ہوا غزہ میں امدادی سامان جہاز کے ذریعے پہنچانے کے اس منصوبے پر کام کر لیا جائے گا۔
احمد حسین نے کہا کہ امدادی سامان جہاز کے ذریعے پھینکنے کی یہ کوشش ہم خیال ملکوں کے ساتھ مل کر کی جائے گی۔ جن میں اردن کے ساتھ اس بارے میں تبادلہ خیال جاری ہے۔
کینیڈین وزیر نے کہا غزہ میں ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھجوانے کی رفتار بہت سست ہے اور ٹرکوں کو جگہ جگہ روکنے سے اس میں مزید خلل آتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ ہم جہازوں کے ذریعے کچھ امدادی سامان غزہ میں پھینک سکیں۔ انھوں نے کہا جب سے اسرائیل کی غزہ میں جنگ جاری ہے صرف رفح راہداری کے ذریعے امدادی سامان جارہا ہے اور وہ بھی بہت محدود تعداد میں ہے۔
کینیڈا نے اب تک جنگ سے متاثرہ علاقہ غزہ کے لیے پانچ ماہ کے دوران 74 ملین ڈالر کی رقم عطیہ کی ہے۔ جبکہ جنوری میں اس نے 30 ملین ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔
-
غزہ میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی قتل، ایک ماہ میں چھ ہزار ہلاکتیں
غزہ میں وزارت صحت نے جمعرات کے روز فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے نئے اعداد ...
مشرق وسطی -
اسرائیل: غزہ میں بیکریوں پر بمباری کرکے شہریوں سے آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا
اسرائیل کی غزہ پر تقریباً پانچ ماہ سے جاری بمباری کے نتیجے میں جہاں ہر دوسری چیز ...
مشرق وسطی -
غزہ: امداد کے منتظر لوگوں پر بم برسا دیے، سیکڑوں فلسطینی جاں بحق اور زخمی
امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر حملہ سوچا سمجھا قتل عام ہے: فلسطینی میڈیا
مشرق وسطی