مصرمیں ایک اسکول کے استاد کی جانب سے ایک طالبہ پر پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کے واقعے کے سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات شروع کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک استاد کلاس روم کے اندر ایک طالبہ کو "پلاسٹک کے پائپ" سے مارتا ہے۔ اس واقعے پر نے مصرکے عوامی حلقوں میں شدید غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مصری وزارت تعلیم اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے فوری ردعمل سامنے آیا اور استاد کے ہاتھوں طالبہ کی پٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے قاہرہ گورنری کے عمر بن عبدالعزیز اسکول میں پیش آنے والے واقعے کے بعد استاد کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ پھیلنے کے فوراً بعد وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پرعین شمس ڈائریکٹوریٹ کے تعلیمی انتظامیہ کے قانونی امورکے محکمے سے تحقیقات کے لیے استاد کو بھیج دیا جائےگا۔
وزارت تعلیم ذرائع نے بتایا کہ ٹیچرکواس کے خلاف تحقیقات شروع ہونے کے بعد اسکول سے نکال دیا گیا ہے۔استاد کی جانب سے طالبہ پر تشدد کے دوران ایک دوسرے طالب علم نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آیا۔