اٹلی کے وزیرِ خارجہ کا اسرائیل سے غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اطالوی وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی نے بدھ کے روز اسرائیل سے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہےکہ فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا یہی وقت ہے۔

اٹلی نے ابتدائی طور پر سات اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کے اقدامات کی حمایت کی تھی لیکن حال ہی میں اس نے ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں کی روشنی میں اپنی حمایت اور مؤقف میں نرمی کی ہے۔

روزنامہ لا سٹامپا کے ساتھ ایک انٹرویو میں تاجانی نے زور دیا کہ غزہ میں جنگ حماس کے "وحشیانہ" حملے سے شروع ہوئی تھی۔

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا: "تاہم اب جنگ بندی ضروری ہے۔ اسرائیل کو فوجی کارروائیوں کو روکنا چاہیے جس نے فلسطینی آبادی کو بڑے پیمانے پر متأثر کیا ہے۔"

یہ انٹرویو جی سیون کے دولت مند ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے پہلے کیا گیا جس کی میزبانی اطالوی جزیرے کیپری پر تاجانی کریں گے۔ جی سیون کی باری باری ملنے والی صدارت اس وقت اٹلی کی پاس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں