ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے اتوار کی شام آذربائیجان صوبے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی قسم کی افواہیں گردش کررہی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افواہوں پر یقین کرنا مشکل ہے کیونکہ جب تک ملبے کا تجزیہ اور دیگر حالات کا اچھی طرح سے جائزہ نہیں لیا جاتا اس وقت تک حادثے کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
ایک مصری ماہر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی 3 وجوہات بیان کی ہیں۔
ملٹری اکیڈمی فار پوسٹ گریجویٹ اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مشیر میجر جنرل پائلٹ ڈاکٹر ہشام الحلبی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات کا تجزیہ کیا جائے تو اس کی تین وجوہات سامنے آتی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تین مفروضے ہیں جن کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے کیونکہ نہ تو ہیلی کاپٹر کے ملبے اور نہ ہی دیکھ بھال کے دستاویزات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئےکہا کہ پہلا مفروضہ یہ ہے کہ طیارہ پہاڑی علاقے پر پرواز کر رہا تھا اور اس میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی ضرورت تھی۔ دوسرا مفروضہ یہ ہوسکتا ہے کہ حادثے کی جگہ پہاڑی اور ناہموار تھی۔ لینڈنگ کے لیے مناسب زمین مشکل تھی، جس کی وجہ سے ڈھلوان، جنگلات اور درختوں کی موجودگی کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ تیسری وجہ موسم انتہائی خراب تھا، دھند اور شدید بارش تھی جس کی وجہ سے پائلٹ کو مشکل پیش آئی۔ وہ زمین نہیں دیکھ سکے اور جہاز کسی درخت یا پہاڑ سے ٹکرا گیا۔
خرابی ، زمین اور موسم
میجر جنرل الحلبی نےکہا کہ ان کا خیال ہے کہ حادثے کی وجوہات کے لیے 3 متوقع یا ممکنہ عوامل ہیں۔ ہیلی کاپٹرمیں خرابی، زمینی حالات اور موسم ۔ حادثے کی صحیح حتمی وجہ باقی ہے۔ ہیلی کاپٹر کے ملبے کا تجزیہ کرنے اور دیکھ بھال کے دستاویزات اور دیگر تمام دستاویزات اور حالات سے متعلق دستاویزات کا تجزیہ کرنے کے بعد طے کیا جائےگا کہ حادثے کی حقیقی وجہ کیا تھی۔ اس دوران ایئر ٹریفک کنٹرول اور موسم کی دستاویزات کو بھی جانچا جائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہوا بازی کے حادثوں کے تجزیہ میں مجرمانہ اور تکنیکی پہلوؤں سمیت کسی بھی مفروضے کو خارج یا نظرانداز نہیں کیا جاتا۔ اس کی تصدیق حتمی حقائق تک پہنچنے کے بعد نہیں ہوتی جواس کی تصدیق کرتے ہیں۔ بلیک باکس سے جس میں ہیلی کاپٹر کا ڈیٹا شامل ہے بھی حادثے کی کچھ وجوہات کا تعین کرنے میں مدد گار ہوسکتا ہے۔ اس پرانے ماڈل میں بلیک باکس جیسی سہولت نہیں ہوگی لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ صرف ایرانی ہوابازی حکام کے پاس ہے۔
انہوں نےکہا کہ "بدقسمتی سے کچھ میڈیا پر ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجوہات کا ذکر کیا گیا مگر ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ ان کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی دستاویز نہیں ہے، جیسے کہ کسی مقناطیسی مادے کی موجودگی یا ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا سب افواہیں ہیں۔ ملبے کے تجزیے کے نتائج دیکھے بغیر کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔
-
ایران نے بلا تاخیر نئے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا اعلان کر دیا
ایران میں نئے صدارتی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کے انتخاب کے ...
مشرق وسطی -
ایران خود صدر ابراہیم رئیسی کی موت کا ذمہ دار ہے: امریکہ
امریکہ نے ایک طرف تو ایرانی صدر کی موت پر سرکاری طورپر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ ...
بين الاقوامى -
ائر کریش میں انتقال کرنے والے ایرانی صدر کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہو گی
ائر کریش میں انتقال کرنے والے ایرانی صدر کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہو گی
آخری ...
بين الاقوامى