ائر کریش میں انتقال کرنے والے ایرانی صدر کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہو گی
ائر کریش میں انتقال کرنے والے ایرانی صدر کی تدفین جمعرات کو مشہد میں ہو گی آخری رسومات کا آغاز، ہزاروں ایرانیوں کی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ساتھیوں کو خراج عقیدت
اتوار کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پانے والے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد میں شامل سات ساتھیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانیوں نے شرکت کی۔
آلاف الإيرانيين يتجمعون في مدينة #تبريز مع بدء مراسم تشييع #الرئيس_الإيراني #العربية #إيران pic.twitter.com/vzW5VbSHyZ
— العربية (@AlArabiya) May 21, 2024
آخری رسومات کا سلسلہ شمال مغربی شہر تبریز سے شروع ہوا ہے جہاں صدر ابراہیم رئیسی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنا تھا جب راستے میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
بدء مراسم تشييع #الرئيس_الإيراني في مدينة #تبريز عاصمة محافظة أذربيجان الشرقية #العربية #إيران pic.twitter.com/sOaQnLv8Ua
— العربية (@AlArabiya) May 21, 2024
تبریز کے مرکزی سکوائر سے سوگواران ایرانی پرچم لہراتے ہوئے جلوس کی شکل میں نکلے جنہوں نے ہاتھوں میں ابراہیم رئیسی کی تصویر اٹھا رکھی تھی۔
بدء مراسم تشييع #إبراهيم_رئيسي ومرافقيه في #تبريز#العربية pic.twitter.com/JvlCnFJrJS
— العربية (@AlArabiya) May 21, 2024
سوگواران ابراہیم رئیسی اور ان کے سات ساتھیوں کے تابوت کے پیچھے مارچ کرتے ہوئے جا رہے تھے۔ آج بروز منگل ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تبریز سے اہل تشیع کے لیے مرکزی حیثیت رکھنے والے شہر قم لے جایا جائے گا۔ نماز جنازہ آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں بدھ کی صبح تہران میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 19 مئی کی شام ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے علاقے آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا۔
ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے، مقامی میڈیا کے مطابق وہ ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے سے واپس لوٹ رہے تھے۔