سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، غزہ پر بائیڈن کی تجویز پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطے میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فون کال میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جس میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور اس کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر گفتگو شامل ہے۔

اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں