اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں فائر بندی کی امریکی قرارداد منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فائر بندی کے منصوبے کی حمایت پر مشتمل امریکی قرارداد منظور کرلی۔

امریکہ کا تیار کردہ مسودہ قرارداد، صفر کے مقابلے میں چودہ ووٹوں سے منظور کیا گیا جس میں غزہ میں جنگ بندی سمجھوتے کی حمایت کی گئی ہے۔ روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسرائیل کے کٹر اتحادی امریکہ کو غزہ میں فائر بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی متعدد مجوزہ قراردادوں کو روکنے پر ماضی میں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے بھی پیر کے روز کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرنے والی امریکی مسودہ قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

امریکہ، حماس کو یہ تجویز قبول کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے ایک بھرپور سفارتی مہم کی قیادت کر رہا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں اپنے مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے جن میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کی علاقے سے مکمل واپسی کے مطالبات شامل ہیں، کہا کہ تحریک، سلامتی کونسل کی قرار داد کا خیر مقدم کرتی ہے اور ان اصولوں کے نفاذ کے لئے براہ راست مذاکرات میں داخل ہو نے کے واسطے برادر ثالثوں کے ساتھ تعاون پر اپنی رضا مندی کی پھر سے تصدیق کرنا چاہتی ہے

امریکہ پر جو اسرائیل کا کٹر اتحادی ہے، غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقوام متحدہ کی کئی قرار داوں کا راستہ روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر نکتہ چینی کی جاتی ہے۔ لیکن بائیڈن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لئے ایک نئی امریکی کوشش کا آغاز کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد وہاںامریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ آج ہم نے امن کے لئے ووٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا آج اس کونسل نے حماس کو واضح پیغام دیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کر لو۔ اسرائیل پہلے ہی اس سمجھوتے پر رضا مند ہو چکا ، اور اگر حماس بھی یہ ہی کرے تو جنگ آج بند ہو سکتی ہے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کونسل کے ووٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد اور فائر بندی پر عمل درآمد کا ’بوجھ اسرائیل پر‘ ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے مزید کہا کہ وہ اس قرارداد کی منظوری کو ’غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ کے خاتمے کے لیے درست سمت میں ایک قدم سمجھتے ہیں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں