کولمبیا میں کیبل کار کئی فٹ بلندی سے زمین پر آ گری، ایک شخص ہلاک، نو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کولمبیا کے دوسرے بڑے شہر کے میئر نے بتایا کہ بدھ کو میڈلین میں ایک کیبل کار کے گرنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیلین کے میئر’فیڈیریکو گوٹیریز‘ نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صبح کے وقت کیبن کیبل سے الگ ہو گیا جب اس میں سوار لوگ دوسرے کنارے قریب پہنچنے والے تھے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کیبل کار لائن کے ذریعے نقل وحمل کی کارروائیاں "اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ اس سانحے کی وجوہات کا واضح طور پر تعین نہیں ہو جاتا"۔

میڈیلن کیبل کار جس میں کئی لائنیں شامل ہیں شہر کی 3.9 ملین آبادی کے لیے نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

2004ء میں کیبل کار کے افتتاح کے بعد سے یہ پہلا حادثہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں