مصر : خوف ناک ٹریفک حادثے میں پورا گھرانہ موت کا شکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں ایک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد پر مشتمل پورا گھرانہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ اندوہ ناک واقعہ پیر کے روز دار الحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع شہر بدر کے نواح میں پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی
حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی

تفصیلات کے مطابق 42 سالہ مصری شہری ابراہیم الغوابی گاڑی میں اپنی بیوی دینا مغازی اور تین بچوں آسر ، احمد اور ملک کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ اس دوران ایک ٹرک کے ساتھ زور دار تصادم ہو گیا۔ تصادم اتنا زور دار تھا کہ ابراہیم کی آدھی گاڑی تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ابراہیم ملازمت کے سلسلے میں اپنے گھرانے کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا۔ وہ اور اہل خانہ موسم گرما کی چھٹیوں میں عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے مصر آئے تھے۔

بچے واپنے والد کے ہمراہ
بچے واپنے والد کے ہمراہ

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس افسوس ناک واقعے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اماراتی کاروباری شخصیت خلف احمد الحبتور نے آج منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا کہ ابراہیم الغوابی امارات میں "الحبتور گروپ" میں ملازم ہے۔ خلف الحبتور نے مزید بتایا کہ انہوں نے مرحوم اور اس کے اہل خانہ کی طرف سے صدقہ جاریہ کے طور پر افعال کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں