نئے جنسی اسکینڈل نے جاپانی فٹبال ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جاپان کی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر کائشو سانو کو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چند ماہ قبل ان کے ٹیم کے ساتھی جونیا ایٹو کو بھی اسی الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

جنسی حملے کے الزام کے بعد ایٹو کو کچھ عرصہ قبل قطر میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک جاپانی ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

جاپانی ریڈیو NHK کے مطابق 23 سالہ کائشو سانو کے علاوہ دو دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ان تینوں پر الزام ہے کہ انھوں نے دار الحکومت ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں تیس سال سے زیادہ عمر کی ایک خاتون کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون تینوں افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس سے رابطے میں رہی۔

کائشو سانو نے کچھ عرصہ قبل جرمنی کے مائنز فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ وہ قطر میں ہونے والے ایشیا کپ میں جاپانی ٹیم میں شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں