ناقص انتظامات، امریکی خاتون کھلاڑی پیرس کے اولمپک ویلیج سے فرار ہونے لگیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کوکو گاف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خواتین کی ٹینس ٹیم کے کئی ارکان نے پیرس کے اولمپک ولیج سے فرار ہو کر فرانسیسی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں پناہ لے لی ہے۔ انہیں معلوم ہوا کہ کھلاڑیوں کے لیے مختص رہائش مناسب نہیں ہے۔

گاف اولمپک ویلیج میں باقی رہ جانے والی اپنی ٹیم کی واحد رکن بن گئی جب دوسروں کو ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا۔

گاف اولمپک گیمز میں امریکی ٹیم میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ ہفتے کو اپنی ساتھی جیسیکا پیگولا کے ساتھ اپنے پہلے ڈبلز میچ میں آسانی سے کامیاب ہو گئیں۔

کوکو گاف

لیکن پردے کے پیچھے امریکی خواتین کی ٹینس ٹیم کی کھلاڑیوں نے دیکھا کہ اولمپک ولیج میں سہولیات ناکافی ہیں- گاف نے انکشاف کیا کہ 10 خواتین کو صرف دو باتھ رومز بانٹنے پر مجبور کیا گیا، جس کی وجہ سے زیادہ تر کھلاڑی ہوٹلوں کی تلاش پر مجبور ہوئیں۔

امریکی وفد کے اولمپک ولیج کے ڈائریکٹر نے وضاحت کی کہ کھلاڑیوں کے پاس آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے فراہم کردہ گاؤں میں رہنے یا ہوٹلوں میں جانے کے فیصلہ کرنےکا اختیار ہے۔امریکی ٹیم کے باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز اور سٹیفن کری سمیت کئی نامور ستاروں نے پیرس میں لگژری ہوٹلوں میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں