الجزائر کی حکومت نے فرانس سے اپنے سفیر کو فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الجزائری حکومت نے افریقی ممالک کے متنازعہ علاقے صحارا کے حوالے سے مراکش کے موقف کی حمایت کرنے پر پیرس سے سخت احتجاج کیا ہے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت نے صحارا پر مراکش کی خود مختاری کے منصوبے کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد الجزائری وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ "فرانسیسی حکومت نے مغربی صحارا کے علاقے میں مسلط کردہ نوآبادیاتی حقیقت کے لیے اپنی واضح حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ قدم جو کہ کسی پچھلی فرانسیسی حکومت نے نہیں اٹھایا تھا۔ موجودہ حکومت نے یہ قدم اٹھا کر انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا اور اس اقدام کے نتائج کو نظرانداز کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "مغربی صحارا تنازعے کو مبینہ طور پر مراکشی خود مختاری کے فریم ورک کو تسلیم کرکے فرانسیسی حکومت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس سے صحارا کی آبادی کے حق خود ارادیت کی نفی اور اس مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے کی جانےوالی مساعی کو نقصان پہنچایا ہے۔
بیان کے مطابق الجزائر کی حکومت نے فرانس سے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
فرانس میں تخریب کاری کی کارروائیاں، ملک کے کئی حصوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک متاثر
فرانسیسی حکام نے ملک کے کئی حصوں میں فائبر آپٹک نیٹ ورک پر "تخریب کاری" کی ...
بين الاقوامى -
فرانس کو شبہ ہے کہ ریل کی تخریب کاری میں بائیں بازو کے گروہوں ملوث ہیں: وزیر
اہم مقامات پر اشاروں اور ٹرین کیبلز کو نشانہ بنایا گیا تھا
بين الاقوامى -
پیرس اولمپکس میں ایک فرانسیسی سائیکلسٹ خوفناک حادثے کا شکار
پیر کے روز پیرس اولمپکس 2024ء میں ماؤنٹین بائیک ریس کے دوران فرانسیسی سائیکلسٹ ...
بين الاقوامى