مصر : دوستانہ میچ میں کلب فٹبالر حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر ہسپتال منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں بورفؤاد فٹبال کلب کے کھلاڑی حسام عرفات کو کسٹمز کے خلاف دوستانہ میچ میں انتہائی خوش گوار تجربے سے گزرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بورسعید شہر میں ہونے والے میچ کے دوران میں حسام اپنی حریف ٹیم کے ایک کھلاڑی سے زور دار طریقے سے ٹکرا گیا۔ اس کے نتیجے میں حسام زمین پر گر گیا اور بے ہوش ہو گیا۔

واقعہ پیش آتے ہی طبی ٹیم میدان میں آ گئی اور اس نے حسام کا معائنہ کیا۔ معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ بورفؤاد کلب کے کھلاڑی کے دماغ میں چوٹ آئی جس کے سبب وہ کومے میں چلا گیا۔ حسام کو فوری طور پر السلام بین الاقوامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کلب کے ایک ذمے دار کے مطابق حسام کی کھوپڑی میں فریکچر اور خون جم جانے کا اندیشہ ہے۔ اس وقت وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہے۔

ڈاکٹرون کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی حالت اب مستحکم ہے تاہم انھوں نے بتایا کہ اسے 24 گھنٹے تک خصوصی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں