شادی کی تقریب میں باکسنگ میں مصروف دولہا دلہن کی وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوشل میڈیا صارفین نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں ایک شادی کی تقریب کی وڈیو وائرل کی ہے جس میں دولہا اور دلہن باکسنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تقریب مصر کے جنوبی صوبے المنیا میں منعقد ہوئی۔

شادی کے لباس میں ملبوس دولہا اور دلہن نے باکسنگ کے خصوصی دستانے پہن رکھے تھے۔ دونوں نے تیز موسیقی کی آواز اور مہمانوں کی پسندیدگی کے بیچ مکوں کا تبادلہ کیا۔

اس وڈیو نے عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث کا دروازہ کھول دیا ہے۔ بعض لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں جدت طرازی کے رجحان کا جائزہ لیا جائے۔ یہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور سوشل میڈیا کے استحصال کا ذریعہ بن گیا ہے تا کہ اس طرح مالی فوائد حاصل ہو سکیں۔ دوسری جانب بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ رجحان مہمانوں کو خوش کرنے کے لیے قابل قبول مزاح کی ایک قسم شمار ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر مصری حلقوں میں ایک متنازع وڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس وڈیو میں مصر کے شمالی صوبے الدقہلیہ میں ایک دولہا کو اس کی شادی کے روز اغوا ہوتے دکھایا گیا تھا۔ وڈیو نے عوامی حلقے میں غصے اور دہشت کی لہر دوڑا دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں