ماسکو اور تہران نے ایران کی جانب سے روس کو ہتھیار بھیجنے کی تردید کردی

واشنگٹن کے الزامات کو بدصورت پروپیگنڈا ہے، یورپی پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کریں گے، ایران کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کریملن نے بدھ کے روز ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران نے روس کو میزائل بھیجے ہیں۔ ماسکو نے کہا کہ مختلف ہتھیاروں کی منتقلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے منگل کو کہا تھا کہ روس نے ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں اور امکان ہے کہ وہ ان کو ہفتوں کے اندر یوکرین میں استعمال کرے گا۔ بلنکن نے انتباہ کیا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون سے یورپ کی وسیع تر سلامتی کو خطرہ ہے۔

تہران نے بھی واشنگٹن کے ان الزامات کو بدصورت پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز کہا کہ ایران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل منتقل نہیں کیا۔ ان کے ملک کے خلاف امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ممالک کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔

انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ "ایکس" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک بار پھر امریکہ اور یورپی ٹرائیکا ممالک ناقص انٹیلی جنس معلومات اور غلط منطق کی بنیاد پر کارروائی کر رہے ہیں۔ یورپی ٹرائیکا برطانیہ، جرمنی اور فرانس ہیں۔ ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے عائد کردہ نئی پابندیوں کا جواب دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ تین یورپی ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدام مغرب کی دشمنانہ پالیسی اور ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کا تسلسل ہے اور ایران کی جانب سے مناسب اور مستقل اقدامات کئے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں