مصر میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کار کولے کر سمندر میں اتر گیا۔
ایک حیران کن واقعے میں مصری شہری نے جنوبی سیناء گورنری کے شہر دہب کے "بلیو ہول" روڈ کے علاقے میں اپنی پرائیویٹ کار کو سمندر میں ڈال دیا۔ قریب تھا کہ کار سمندر میں ڈوب جاتی۔
شراب کے نشے میں دھت شخص گاڑی کو سمندر میں دھونا چاہتا تھا
اس واقعے کی دستاویزی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گئی۔
تحقیقات کے مطابق جب ڈرائیور نے یہ قدم اٹھایا تو وہ پوری طرح نشے میں تھا۔
علاقے میں موجود غوطہ خوروں نے سکیورٹی حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے ڈرائیور گرفتار کر لیا۔
عینی شاہد منصور احمد جو کہ دہب شہر کے ایک غوطہ خور ہیں نےبتایا کہ اس نے ڈرائیور کو ساحل کے قریب اپنی کار کو "بلیو ہول" کے علاقے میں جانے والی سڑک کے شروع میں چلاتے ہوئے دیکھا اور اچانک وہ اسے پانی کی گہرائی میں گھس گیا۔
ریسکیو ٹیموں کی مداخلت
اس نے تصدیق کی کہ اگرچہ اس نے واپس آنے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ اتنے میں ریسکیو ٹیمیں پہنچ آئیں جنہوں نے گاڑی سمندر کے پانے سے باہر نکالنے میں مدد کی۔
جب ڈرائیور سے اس حرکت کے بارے میں پوچھا گیا تواس نے وضاحت کی کہ وہ پانی میں سے گاڑی چلاتے ہوئےکہہ رہا تھا کہ وہ "گاڑی دھونا" چاہتا ہے۔ اس نے سکیورٹی فورسز سے بچنے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا۔
نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی وجہ سے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔