کملا ہیرس اگلی صدر ہوں گی: امریکی تاریخ کے سیاسی پنڈت کی پیش گوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ میں انتخابی مہم سے پہلے کی گہما گہمی عروج پر ہے۔

مختلف قسم کے سروے اور پیشن گوئیاں عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ایسے ہی سروے کے ایک سلسلے کے مطابق قومی پولنگ میں نائب صدر کملا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری دکھائی گئی ہے۔
تازہ ترین سی بی ایس پول میں، ہیریس کو ٹرمپ پر 52%-48% کی برتری حاصل ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ کے سیاسی پنڈت پروفیسر ایلن لِچمین نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس 5 نومبر کے انتخابات میں ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گی۔

امریکی یونیورسٹی میں تاریخ کے پروفیسر لِچمین، نے گذشتہ چار دہائیوں میں زیادہ تر صدارتی انتخابات کی درست پیشین گوئی کی ہے۔

انہوں نے اپنی پیشین گوئی کو ایک ایسے ماڈل پر قائم کیا ہے جسے وہ "وائٹ ہاؤس کی چابیاں" کہتے ہیں۔

اس سے قبل لِچمین نے پیش گوئی کی تھی کہ ٹرمپ 2016 میں اس وقت کی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دیں گے اور صدر جو بائیڈن 2020 میں ٹرمپ کو شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"جیتنے کی پیشین گوئی کرنے کا سب سے کامیاب طریقہ صدر کی پارٹی کی کارکردگی کی طاقت کا مطالعہ کرنا ہے، نہ کہ انتخابی مہم ۔"

خیال رہے کہ لِچمین نے اس سے قبل اندازہ ظاہر کیا تھا کہ "ان غیر معمولی انتخابات کے دوران خطرات بڑھیں گے۔ اس کے بعد موجودہ صدر جو بائیڈن کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے پہلے اپنی امیدواری واپس لینے کے علاوہ، ٹرمپ کو 34 مجرمانہ جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ "

کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ
کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ

لچمین پیشن گوئی کے لیے 13 کلیدیں یا اشارے استعمال کرتے ہیں۔ یہ طریقہ انہوں نے 1981 میں ریاضی دان ولادی میر کلیس بوروک کے ساتھ تیار کیا تھا، وہ اپنی پیشین گوئیوں میں معاشی اشارے اور امیدواروں کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیتے ہیں۔
اس وقت ، سب سے نمایاں کلیدوں میں سے ایک جو اس نتیجے کو صدر بائیڈن کی پارٹی (ڈیموکریٹک پارٹی) کے لیے بدل سکتی ہے وہ "تیسری پارٹی" کی جانب سے سنگین مقابلہ کی موجودگی ہوگی، اور یہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
لچمین کے مطابق، "مختصر اور طویل مدتی معاشیات" کے ساتھ ساتھ، "پالیسی میں تبدیلی"، یعنی قومی پالیسی میں جو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اقتدار کے دوران سماجی بدامنی، شخصیت، کرشمہ، اور دیگر بھی ایک مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔"

2008 میں، لِچٹ مین نے پہلے سیاہ فام صدر کے انتخاب کی پیشین گوئی کی تھی، اور اس وقت براک اوباما دراصل جیت گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں