امریکہ میں 805 کلو میٹر فی منٹ کی رفتار سے اڑنے والے ہائپر سونک نیوکلیئر میزائل کا تجربہ
آج امریکی فوج اس میزائل کا تجربہ کر رہی ہے۔ اسے کیلیفورنیا کے ایک اڈے سے لانچ کیا جائے گا، جو 22 منٹ میں 6,720 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد شمالی بحرالکاہل کے ایک جزیرے تک پہنچے گا۔
آج بدھ کو امریکی فوج ایک نئے غیر مسلح ہائپرسونک بین البراعظمی بیلسٹک نیوکلیئر میزائل ’منٹ مین 3‘‘ کا تجربہ کررہی ہے جسے کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ میزائل 6,720 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد شمالی بحر الکاہل میں ’کواجالین اٹول‘ جزریرے تک صرف بائیس منٹ میں پہنچے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے برطانوی میڈیا میں اس میزائل کی شائع ہونے والی تفصیلات ملاحظہ کی ہیں۔ نئے میزائل کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ 24000 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 805 کلومیٹر فی منٹ سے زیادہ کی رفتار تک سفر کی صلاحیت رکھتا ہے۔ "ڈیلی ایکسپریس" کے مطابق یہ میزائل 30 منٹ سے بھی کم وقت میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
فوجی حکام نے تصدیق کی کہ یہ میزائل ایک ایسے وقت میں لانچ کیا جا رہا ہے جب امریکہ کی اپنی دو حریف طاقتوں چین اور روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دونوں ممالک امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے بڑے خطرات بتائے جاتے ہیں۔ اس میزائل کے تجربے کا مقصد امریکی جوہری قوتوں کی تیاری کا مظاہرہ کرنے اور ملک کے جوہری ڈیٹرنٹ پر اعتماد کو برقرار رکھنے کا مظاہرہ کرنا ہے۔
ایسا ہی ایک تجربہ گذشتہ جون میں کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کے اڈے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس پر کیا گیا تھا۔ یہ تجربہ اس وقت کیا گیا تھا جب شمالی کوریا نے یوکرین جنگ میں روس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔
منٹ مین III دو قسم کے جوہری میزائلوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے جو فی الحال ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ذریعہ تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ دوسری قسم کے میزائل کو SLBMs کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک بیلسٹک میزائل ہے جسے آبدوز سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔
-
ہم اسرائیل کو کنٹرول نہیں کر سکیں گے: امریکہ نے ایران کو خبردار کردیا
ایران اپنی سرزمین پر کسی بھی اسرائیلی ردعمل کو روکنے کے لیے عراق سے اسرائیل کو ...
بين الاقوامى -
امریکہ سمجھتا ہے کہ ہم جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے:روس
مغرب یوکرین میں روس کے خلاف پراکسی جنگ نہیں لڑ رہا ہے بلکہ ایک حقیقی جنگ میں ملوث ...
بين الاقوامى -
امریکہ کے ساتھ ’براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر کھڑے‘ ہیں: روس
بائیڈن نے امریکہ میں روس کے خلاف نفرت کو انتہا پر دھکیل دیا ہے، جس سے ہمارے دونوں ...
بين الاقوامى