سعودی ولی عہد کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت اور امریکہ کے مابین تاریخی اور سٹرٹیجیک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ان کی قیادت میں امریکی عوام کی خوشحالی و ترقی کی خواہش ظاہر کی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی عوام کے حوالے سے انکے جذبات و احساسات کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں