حالیہ چند دنوں میں ٹرمپ سے تین بار بات کی ہے : نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ چند دنوں کے دوران ٹرمپ سے تین مرتبہ بات چیت کی ہے تاکہ دو طرفہ مضبوط اتحاد کو مضبوط تر کیا جائے ۔ یاہو نے اس امر کا اظہار اتوار کے روز کیا ہے۔

نیتن یاہو کے بقول تینوں بار تبادلہ خیال بڑے اہم اور بڑے اچھے موضوعات پر کیا گیا ۔ ہم ایران کی طرف سے خطرے کو اس کے تمام اجزا کے ساتھ پوری توجہ سے دیکھ رہے ہیں۔

نتین یاہو نے مزید کہا ہماری گفتگو کے دوران اسرائیل کے لیے بڑے بڑے مواقع بھی زیر بحث آئے اور امن کے میدان میں توسیع پر بھی بات ہوئی۔ اس کے علاوہ بھی کئی شعبوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں