بڑے فضائی حملے کا امکان ، یوکرین میں امریکی سفارت خانے کی بندش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یوکرین کے دار الحکومت کئیف میں امریکی سفارت خانے کو بدھ کے روز ممکنہ طور پر ایک بڑے فضائی حملے کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، اس کے سبب سفارت خانہ بند رکھا جائے گا۔

سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدبیر کے پیش نظر سفارت خانہ بند رہے گا، سفارت خانے کے ملازمین کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اپنی جگہوں پر پناہ لے لیں ... امریکی سفارت خانہ امریکی شہریوں کو نصیحت کرتا ہے کہ فضائی حملوں سے خبردار کرنے کے سائرن بجنے کی صورت میں وہ فوری طور پر پناہ لیں"۔

یہ انتباہ یوکرین کی جانب سے روس کے خلاف 'ایٹکیمز' امریکی میزائل استعمال کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل روس ایک ماہ تک مغرب کو خبردار کرتا رہا ہے کہ یوکرین کو روس کے اندر تک حملوں کے لیے واشنگٹن کی جانب سے امریکی، برطانوی اور فرانسیسی ساخت کے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ مزید یہ کہ ماسکو اسے نیٹو اتحاد کے ان رکن ممالک کی یوکرین جنگ میں براہ راست شرکت شمار کرے گا۔

روسی صدر ولادی میر پوتین گذشتہ ماہ کہہ چکے ہیں کہ اگر یوکرین نے امریکی اسلحے کے ذریعے روس کے اندر گہرائی میں حملے کیے تو ماسکو اس کا جواب دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں