فلپائن کی نائب صدر کی طرف سے صدر کو قتل کی سرِِ عام دھمکی

صدر کی سکیورٹی میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

فلپائن کی نائب صدر سارہ دوتیرتے نے ہفتے کے روز ایک بے باکانہ اور اعلانیہ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک قاتل سے معاہدہ کیا ہے کہ اگر انہیں خود کو قتل کر دیا جائے تو وہ کرائے کا قاتل صدر، ان کی اہلیہ اور ایوانِ نمائندگان کے سپیکر کو قتل کر دے گا۔ اس سلسلے میں انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاق نہیں تھا۔

ایگزیکٹو سکریٹری لوکاس برسامین نے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے خلاف "فعال خطرے" کی بنا پر "فوری مناسب کارروائی کے لیے" ایک ایلیٹ صدارتی گارڈز فورس سے رجوع کیا۔ البتہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ نائب صدر کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

صدارتی سکیورٹی کمانڈ نے فوری طور پر مارکوس کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا اور کہا کہ انہوں نے نائب صدر کی دھمکی کو قومی سلامتی کا ایک مسئلہ سمجھا جو انہوں نے "اعلانیہ اور اتنی بے باکی سے دی۔"

سیکورٹی فورس نے کہا کہ وہ "قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کر رہی ہے تاکہ صدر اور ان کے قریبی خاندان کے لیے کسی بھی اور تمام خطرات کا پتہ لگایا، روکا اور ان کا دفاع کیا جا سکے۔"

مارکوس اور دوتیرتے نے مئی 2022 کے انتخابات میں ساتھ ساتھ حصہ لیا اور دونوں نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

تاہم دونوں رہنماؤں اور ان کے کیمپوں کے درمیان اہم معاملات پر تیزی سے تلخیاں پیدا ہو گئیں جن میں متنازعہ جنوبی بحیرۂ چین میں چین کے جارحانہ اقدامات کے بارے میں ان کا اختلافی نکتۂ نظر شامل تھا۔ دوتیرتے نے جون میں سیکریٹری تعلیم اور بغاوت مخالف تنظیم کی سربراہ کی حیثیت سے مارکوس کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنے صاف گو والد اور سابق صدر روڈریگو ہی کی طرح نائب صدر دوتیرتے، مارکوس، ان کی اہلیہ لیزا آرنیٹا-مارکوس اور ایوان کے سپیکر اور صدر کے حلیف اور کزن مارٹن رومالدیز کی سخت ناقد بن گئیں۔ انہوں نے ان تمام افراد پر بدعنوانی، نااہلی اور اپنے خاندان اور قریبی حامیوں پر سیاسی طور پر ظلم و زیادتی کرنے کا الزام لگایا۔

ان کا تازہ ترین تنازعہ ان کی چیف آف سٹاف زولیخا لوپیز کو حراست میں لینے کے فیصلے سے شروع ہوا۔ ان پر نائب صدر اور سیکریٹری تعلیم کے طور پر بجٹ کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں کانگریس کی تحقیقات میں خلل پیدا کرنے کا الزام تھا۔ لوپیز کو بعد میں بیمار پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جب انہوں نے اپنے بارے میں یہ سنا کہ انہیں خواتین کی جیل میں عارضی طور پر بند کرنے کا منصوبہ تھا تو وہ رو پڑیں۔

46 سالہ وکیل سے جب ان کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں قتل کرنے کا ایک غیر واضح منصوبہ تھا۔ "میری حفاظت کے بارے میں فکر مت کریں کیونکہ میں نے کسی سے بات کر رکھی ہے۔ میں نے کہہ دیا ہے کہ 'اگر مجھے قتل کر دیا جائے تو آپ بی بی ایم، لیزا آرنیٹا اور مارٹن رومالدیز کو ختم کر دیں گے۔ اور یہ ہرگز کوئی مذاق نہیں۔'' نائب صدر نے وضاحت کیے بغیر کہا۔

تعزیراتِ فلپائن کے تحت کسی شخص یا اس کے خاندان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا جرم ہے جس کی سزا قید اور جرمانہ ہے۔

نائب صدر دوتیرتے موجودہ صدر مارکوس کے پیشرو روڈریگو دوتیرتے کی بیٹی ہیں جن کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت انسانیت کے خلاف ممکنہ جرم کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہر کے میئر اور بعد میں صدر کی حیثیت سے پولیس کے ذریعے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس کے نتیجے میں منشیات کے الزام میں زیادہ تر معمولی مشتبہ افراد کو ہزاروں کی تعداد میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سابق صدر نے اپنے کریک ڈاؤن کے تحت ماورائے عدالت قتل کی اجازت دینے کے الزام سے انکار کیا لیکن متضاد بیانات دیئے۔ انہوں نے گذشتہ ماہ فلپائن کی سینیٹ کی ایک اعلانیہ انکوائری کو بتایا کہ جب وہ جنوبی داواؤ شہر کے میئر تھے تو انہوں نے دوسرے مجرموں کو مارنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کا ایک "قاتل دستہ" بنا رکھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں