مصر میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ایک نوجوان نے ایک دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرکے مصری شہریوں اور دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔ تینوں خواتین سے شادی کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی۔ دلہن بننے والے خواتین اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں۔ شادی کے دن تینوں نے سفید لباس پہنا اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص بھی کیا۔
فیوم گورنریٹ کا رہائشی دولہا محمد ایک ویڈیو کلپ میں نمودار ہوا۔ اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور اس نے انہیں شادی کے لیے راضی کر لیا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ امیرہ سے ملا اور اس سے گہری محبت کرتا تھا کیونکہ وہ اس کی پڑوسن اور اس کی پہلی محبت تھی۔ پھر بعد میں وہ بوسی سے ملا اور اس سے بھی محبت کرنے لگا۔ اس کے بعد اس کی محبت اسماء سے بھی ہوگئی۔ لڑکیوں نے دولہا سے اپنی محبت کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔
@amrnabil1978 عريس يتزوج ثلاث عرائس في ليلة واحدة ... ربنا يعينك #grandamr #explore #fyp #weddingday ♬ original sound - ꧁ Grand ꧂ ™ ؏mr Nabil 🦂✈️🇪🇬
دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان نے لڑکیوں کو شادی کی تیاری کے لیے قاہرہ کے شمال میں واقع علاقے شبرا الخیمہ میں ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار کرنے کے لیے بُک کرایا۔ دلہنوں کو تیار کرنے والی صابرین حسنی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ دولہے کی طرف سے امیرہ نامی دلہن کو اپنے ساتھ بک کروا کر حیران رہ گئی۔ پھر وہ ایک ہفتے بعد واپس آیا اور دو دیگر لڑکیوں اسماء اور بوسی کو بک کرایا۔
صابرین حسنی نے یہ بھی کہا کہ اس نے درخواست کی کہ ریزرویشن کی تقرری ایک دن میں کی جائے۔ اس نے مزید کہا تینوں لڑکیوں سے بات کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ وہ دوست ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
صابرین نے تصدیق کی کہ اس کے سوشل میڈیا پیج پر ویڈیو شائع کرنے کے بعد بہت سے لوگوں نے سوچا کا آیا یہ کہانی سچ ہے یا نہیں۔ دولہا نے اس حوالے سے لوگوں سے بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس یا میڈیا کے ہنگامے سے دور اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے۔