روس کی فوج کی طرف سے یوکرین کے خلاف لڑتے ہوئے بھارت کے کم از کم 12 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات جمعہ کے روز بھارت میں سرکاری طور پر بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ روسی فوج میں 18 کی تعداد میں مزید بھارتی فوجی اس جنگ کا حصہ ہیں۔
بھارت نے پچھلے سال کہا تھا کہ اسے ایک ایسے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کا پتا چلا ہے جو بھارتی نوجوانوں کو جنگ کے لیے ہائر کرتا ہے اور روس لے جاتا ہے۔ وہاں ملازمت کے لالچ میں ان لوگوں کو یہاں سے لے جایا جا رہا ہے۔
یاد رہے بھارت کافی بڑی آبادی کا ملک ہے۔ جس کے شہری بہتر روزگار کے لیے ہر خطرہ مول لے کر بھارت سے نکلنے کو آسانی سے تیار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بھارت کے شہری بیک وقت روس اور اسرائیل میں موجود ہیں جو دونوں حالت جنگ میں ہیں۔