یکطرفہ امریکی محصولات کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے: چین
امریکی فیصلے کے خلاف بیجنگ کا ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
چین نے اپنی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے اسی طرح کے جوابی اقدامات کرنے کا عہد کرتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے چین کے خلاف وسیع پیمانے پر اقدامات کا بھی اعلان کیا تھا، اور موجودہ محصولات کے علاوہ چینی درآمدات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا۔
اتوار کے روز ایک بیان میں چین کی وزارت تجارت نے واشنگٹن کے ’غلط طریقوں‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اس سے سخت غیر مطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
وزارت نے کہا کہ بیجنگ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمہ دائر کرے گا، جس میں دلیل دی جائے گی کہ امریکہ کی طرف سے یکطرفہ طور پر محصولات کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ محصولات نہ صرف امریکا کے اپنے مسائل کو حل کرنے میں مددگار نہیں، بلکہ معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
چین کو امید ہے کہ امریکا ہر موڑ پر دوسرے ممالک کو محصولات کی دھمکی دینے کے بجائے فینٹانل جیسے اپنے معاملات کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھے گا، اور ان سے نمٹے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طریقوں کو درست کرے، چین سے ملاقات کرے، مسائل کا سامنا کرے، کھل کر بات چیت کرے، تعاون کو مضبوط بنائے اور مساوات، باہمی فائدے اور باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز میکسیکو، کینیڈا اور چین سے درآمدات پر سخت محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جو انتخابی مہم کے بعد ووٹروں سے کیے گئے اپنے وعدوں میں سے ایک ہے، جس سے شمالی امریکا میں افراط زر میں اضافے اور کاروبار وں میں خلل پڑنے کا خطرہ بھی ہے۔
ٹرمپ کے حکم نامے میں ایک ایسا طریقہ کار بھی شامل ہے، جس کے تحت اگر ممالک امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہیں تو شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ وہ ممکنہ طور پر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
-
محصولات کے خلاف کینیڈا کا انتقامی اقدامات کا اعلان، چین بھی ’جواب دینے کے لیے پرعزم‘
کینیڈا امریکی اشیاء پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا
بين الاقوامى -
چینی ایجاد ڈیپ سیک امریکیوں کے لئے ایک وارننگ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپ ...
ایڈیٹر کی پسند -
کرونا سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ قابل اعتبار نہیں: چین کا جواب
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کی کرونا وائرس کی ابتداء کی رپورٹ کے بعد چینی حکام نے اس ...
بين الاقوامى -
’’ آپ کو مناسب برتاؤ کرنا ہوگا‘‘ چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب کو انتباہ
چین کے تجربہ کار وزیر خارجہ نے ملفوف انداز میں نئے امریکی وزیر خارجہ کو خبردار ...
بين الاقوامى