اردن کے شاہی خاندان میں ننھی شہزادی ’امینہ‘ کی آمد

کنگ عبداللہ کو نانا بننے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اردن کے شاہی دربار نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ شہزادہی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں پیدا ہونے والی ننھی شہزادی کا نام "امینہ" رکھا گیا ہے۔

شہزادی ایمان نے اپنی پہلی بچی کو جنوبی اردن کی عقبہ گورنری کے پرنس ہاشم بن عبداللہ دوم ہسپتال میں جنم دیا۔ یہ ہسپتال اردنی مسلح افواج سے منسلک ہسپتال ہے۔

ننھی شہزادی کی پیدائش پر اردن کے شاہی دربار حکمران خاندان کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شاہ عبداللہ دوم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نوزائیدہ بچی کو تھامے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ "میں اپنی پیاری ایمان اور عزیز جمیل کو ان کی نوزائیدہ بیٹی امینہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اس سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس کی حفاظت کرے اور اسے صالحین میں سے ایک بنائے"۔
ملکہ رانیہ العبداللہ نے اس موقع پر شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور اپنے سوشل میڈیا پیجز پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں لکھا کہ "خدا کا شکر ہے کہ اس نعمت کی تکمیل کے لیے اس نے ہمیں ایک بچی سے نوازا‘‘۔

چند ہفتے قبل ملکہ رانیہ العبداللہ نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللہ دوم اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں شہزادی ایمان کے امید سے ہونے کے آثار نمایاں تھے۔اس موقعے پر ملکہ نے محبت اور خوشی سے بھرپور تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "دونوں میرے ہر دلعزیز ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں‘۔

خیال رہےکہ 3 مارچ 2023 کو سلطنت اردن نے شہزادی ایمان کی کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ساتھ شادی کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ شہزادی ایمان کے شوہر یونانی نژاد نوجوان ہیں جو 1994 میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے تھے۔جمیل نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ نیویارک میں مالیاتی خدمات کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

یہ اعلان اردن کے شاہی دربار کی جانب سے اگست 2024 میں اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوہ الحسین کی بیٹی شہزادی ایمان کی پیدائش کے اعلان کے 5 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں