نیو یارک: ٹائم اسکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائی، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطار کرنے اور نمازِ تراویح کی ادائی کے لیے جمع ہوئے۔

ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی التماس کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں