یہ آخری تنبیہ ہے ، آپ کو غزہ سے جانا ہو گا : ٹرمپ کا حماس کی قیادت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "آخری مرتبہ" حماس تنظیم کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے قبضے میں موجود تمام زندہ اور مردہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور اس کی قیادت غزہ کی پٹی سے کوچ کر جائے۔ امریکی صدر نے غزہ کی پٹی کی آبادی کو دھمکی دی ہے کہ اگر "آپ لوگوں نے یرغمالیوں کو اپنے پاس رکھا تو موت سے کا سامنا کرنا ہو گا۔

واشنگٹن نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل کے مشورے سے فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ براہ راست خفیہ رابطے کیے۔

ٹرمپ کا نیا موقف سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے غزہ کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس وقت درست فیصلہ کریں جب کہ حماس کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ یہ ان کے غزہ سے چلے جانے کا مناسب وقت ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن حماس کو دہشت گرد تنظیموں میں شمار کرتا ہے۔

ادھر مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیف ویٹکوف باور کرا چکے ہیں کہ وہ خطے کا دورہ کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں۔
ویٹکوف ک ے مطابق اس دورے تک اسرائیل کو فائر بندی برقرار رکھنا چاہیے اگرچہ حماس قیدیوں کو آزاد کرنے سے انکار کر چکی ہے۔ یہ بات اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے بتائی۔

دوسری جانب ایک با خبر اسرائیلی ذریعے نے بتایا ہے کہ حماس مذاکرات میں کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں