ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس اور ہیلری کلنٹن کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

امریکی صدر: میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان افراد کو خفیہ معلومات پر مزید رسائی قومی سلامتی کے منافی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ڈیموکریٹک مخالفین کے خلاف تازہ ترین اقدام میں سابق نائب صدر کاملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر کی سکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کرنے والے ریپبلکن صدر نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں ہلری کلنٹن اور گزشتہ سال کے انتخابات کاملا میں ہیرس کو شکست دی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

"میں نے طے کیا ہے کہ درج ذیل افراد کے لیے خفیہ معلومات تک رسائی اب قومی مفاد میں نہیں ہے،" یہ بات ٹرمپ نے جمعے کے آخر میں ایک میمورنڈم میں کہی جس میں سابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی شامل تھے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن
سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

اگرچہ سکیورٹی کلئیرنس منسوخی کے فوری اثرات شاید نہ ہوں لیکن یہ واشنگٹن میں بڑھتی ہوئی سیاسی رسہ کشی کی ایک اور علامت ہے کیونکہ ٹرمپ اپنے تصور کردہ دشمنوں سے انتقام لینے کے خواہاں ہیں۔

ٹرمپ اختتامِ ہفتہ پر نیو جرسی میں اپنے گالف کلب پہنچے جس کے چند گھنٹے بعد یہ میمورنڈم جاری کیا گیا۔

ٹرمپ نے ریپبلکن کی سابق نمائندہ لز چینی جو ٹرمپ کی سخت ناقد ہیں، بائیڈن کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان اور فیونا ہل کو بھی نشانہ بنایا۔ ہل روسی امور کی ماہر ہیں، جنہوں نے ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران ان کی قومی سلامتی کونسل میں خدمات انجام دیں۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی صاحبزادی ایشلی
سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی صاحبزادی ایشلی

واشنگٹن میں قومی سلامتی کے وکیل مارک زید اور سابق ریپبلکن قانون ساز ایڈم کنزنگر جو ٹرمپ کے سخت ناقد ہیں، کئی دیگر لوگوں میں شامل ہیں جن کی کلئیرنس منسوخ کر دی گئی تھی۔

ٹرمپ نے پہلے ہی سابق صدر بائیڈن کو امریکی انٹیلی جنس تک روایتی رسائی دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی سکیورٹی منسوخ کر دی تھی۔

سابق امریکی صدور روایتی طور پر انٹیلی جنس بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں تاکہ وہ موجودہ صدور کو قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی پر مشورہ دے سکیں۔

بائیڈن نے بھی 2021 میں اس وقت کے سابق صدر ٹرمپ کی سکیورٹی کلئیرنس بھی منسوخ کر دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں