جرمنی : نیتن یاہو کا ہنگری کا دورہ بین الاقوامی قانون کے لیے ایک انتہائی برا دن ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دورہ ہنگری پر سخت تنقید کی ہے کہ نیتن یاہو نے فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی پروا کیے بغیر ہنگری کا دورہ کیا۔

بیئربوک کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے پچھلے سال سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا 'نیتن یاہو کا ہنگری جانے کا دن بین الاقوامی قانون کے حوالے سے ایک برا دن رہا۔' وہ نیٹو کے وزرائے خارجہ کی برسلز میں ہونے والی کانفرنس سے گفتگو کر رہی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں