یمن : حوثیوں کے علاقوں میں 13 لاکھ یمنی غذائی امداد سے محروم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عالمی خوراک پروگرام کے مطابق یمن کے شمال میں حوثی جماعت کے زیر کنٹرول علاقوں میں "عملی چیلنجوں" کے سبب دس لاکھ سے زیادہ افراد ہنگامی غذائی امداد سے محروم ہو گئے۔

پروگرام نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی 38 ڈائریکٹریوں میں ان افراد کی مجموعی تعداد 13 لاکھ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں ہنگامی غذائی امداد کے دوسرے دور میں حوثیوں کے زیر کنٹرول 70 ڈائریکٹریوں میں 28 لاکھ افراد کو مستفید ہونے کا ہدف مقرر تھا تاہم مارچ کے وسط تک پروگرام کی رسائی 32 ڈائریکٹریوں میں صرف 15 لاکھ افراد تک ہو سکی۔

حوثی جماعت نے شمالی یمن میں صعدہ صوبے میں عالمی غذائی پروگرام کے زیر انتظام خوراک کے ذخیرے پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ گودام 25 لاکھ کلو گرام سے زیادہ غذائی اشیاء رکھتا ہے جو یمنی شہریوں کے لیے مختص ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی خوراک پروگرام کی امداد پر یہ غیر قانونی قبضہ ، یمنی عوام تک ضروری انسانی امداد کے پہنچنے میں مزید رکاوٹ پیدا کرے گا۔

ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ نے صعدہ صوبے میں اپنی سرگرمیاں موقوف کر رکھی ہیں۔ اس کی وجہ صوبے میں اس کے ملازمین کا اغوا اور عالمی خوراک پروگرام کے ایک اہل کار "احمد باعلوی" کی فروری میں ہلاکت ہے۔ باعلوی کی موت اس کے اغوا ہونے کے تقریبا 18 روز بعد واقع ہوئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں