ٹرمپ، نیتن یاہو سے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں اور ایران پر بات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان غزہ میں قید اسرائیلیوں اور ایران کے ساتھ جاری امریکی مذاکرات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ یہ بات پیر کے روز ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں اپنے اہم ترین اتحادی کے ساتھ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں جاری کوششوں اور مشکلات پر تبادلہ خیال کے علاوہ ایرانی جوہری پروگرام پر وقفے وقفے سے جاری مذاکرات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان دو ہفتے قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں ان امور پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم اب جبکہ حماس نے تین دن قبل اسرائیل کی قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان یہ پہلی بات چیت ہو گی۔

ادھر ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلے میں امریکہ نے ایران کے ساتھ روم میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا ہے۔ فی الحال ان دونوں معاملات پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں