انڈونیشیا کے شہر باتو میں واقع جاتیم تفریحی پارک میں ایک 13 سالہ لڑکا اُس وقت شدید زخمی ہو گیا جب وہ ایک جھولے سے گر پڑا، اس کے نتیجے میں اُس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ اندوہ ناک واقعہ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو پیش آیا۔
مذکورہ لڑکا "پینڈولم 360" نامی جھولے پر سوار تھا۔ جھولے نے مکمل گردش کی اور جیسا کہ منصوبہ بندی کے تحت تھا، جھولا بلندی پر پہنچ کر آہستہ ہوا، جس سے سواریاں الٹی حالت میں کچھ دیر کے لیے معلق ہو گئیں۔
لیکن جیسے ہی "پینڈولم" نیچے کی طرف جھکنے لگا، لڑکا واضح طور پر اپنی نشست سے پھسل گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک آہنی سلاخ سے لٹکا ہوا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے، جب کہ جھولا گردش کرتا رہا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، لڑکا تقریباً ڈیڑھ سے دو میٹر کی بلندی سے گرا۔ اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معائنے سے پتہ چلا کہ اس کے دائیں ہاتھ کی دو ہڈیاں اور دائیں ٹانگ کی ایک ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ خوش قسمتی سے، وہ جان لیوا چوٹ سے بچ گیا۔
پولیس نے فوری طور پر جھولے "پینڈولم" کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔
یہ جھولا، جو مشرقی جاوا کے مشہور پارک "جاتیم" میں نصب ہے، ایک "سنسنی خیز تفریحی جھولے" کے طور پر جانا جاتا ہے جو سوار کو 360 درجے کی گردش کا احساس دلاتا ہے۔
متاثرہ لڑکا تین دوستوں کے ساتھ تفریحی پارک آیا تھا۔
باتو پولیس کے تفتیشی یونٹ کے سربراہ، رُودی کُوسویو نے بتایا کہ جھولا شروع کرنے سے پہلے عملے نے حفاظتی اقدامات، خاص طور پر سیفٹی بیلٹس کی جانچ کی تھی اور انہیں درست حالت میں پایا تھا۔
رُودی نے مزید کہا کہ پانچویں نشست کے حفاظتی بیلٹ کو چیک کیا گیا تھا، مگر وہ اچانک خراب ہو گیا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات 18 اپریل تک جاری تھیں۔
متاثرہ لڑکے کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہے۔
-
تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سعودی وزارت ثقافت اور ٹک ٹاک کے درمیان سمجھوتا
سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت نے مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹک ٹاک" کے ساتھ تعاون کے ...
مشرق وسطی -
یمن میں دو ہزار سال پرانے ’’ اجنبی درخت‘‘ کا ایک حصہ منہدم
الشمایتین ضلع کے لوگوں کے لیے ’’شجرۃ الغریب‘‘ماحولیاتی اور ثقافتی علامت کی ...
مشرق وسطی -
سندھ: جامشورو کے قریب مسافروں سے لدے ٹرک کو حادثہ، 14 افراد کی اموات
سندھ کے ضلع جامشورو میں بلوچستان سے آنے والا تیز رفتار ٹرک الٹنے سے خواتین اور ...
پاكستان