بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سرکاری دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پیغام میں کہا کہ "میں جدہ پہنچ گیا ہوں، یہ دورہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔ میں آج اور کل مختلف پروگراموں میں شرکت کا منتظر ہوں"۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہ"بھارت، سعودی عرب کے ساتھ اپنے طویل المدت اور تاریخی تعلقات کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو حالیہ برسوں میں تزویراتی گہرائی اور رفتار حاصل کر چکے ہیں۔ ہم نے مشترکہ طور پر ایک مضبوط اور باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری تیار کی ہے، جس میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط شامل ہیں۔ دونوں ممالک امن، خوش حالی، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک جیسے اہداف اور عزم رکھتے ہیں"۔
سعودی عرب اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات بہت گہرے ہیں، جن کی بنیاد 1955 میں سعودی فرماں روا شاہ سعود کی بھارت آمد پر پڑی تھی۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا سرکاری دورہ تھا۔ اس کے بعد باہمی دوروں کے ذریعے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔
سال2019 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارت کا دورہ کیا، جس کے دوران "سعودی - بھارت تزویراتی شراکت داری کونسل" قائم کی گئی تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کونسل نے سعودی وژن 2030 اور اس کے اہداف کو بھارت کی ترقیاتی حکمت عملی "وژن 2047"، "میک اِن انڈیا"، "اسٹارٹ اپ انڈیا"، "سمارٹ سٹیز"، "صاف بھارت" اور "ڈیجیٹل انڈیا" سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
اس سے قبل 2016 میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انہیں ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز "شاہ عبدالعزیز تمغہ" نوازا تھا۔ ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پانچ معاہدوں پر دستخط ہوئے، جن میں دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ، اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل تھا۔
وزیرِ اعظم مودی نے اس سے پہلے یہ بھی کہا تھا کہ "سعودی عرب بھارت کا ایک اہم ترین شراکت دار ہے، خاص طور پر توانائی کے شعبے میں"۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ممالک سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔
-
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر منگل کے روز سعودی عرب پہنچیں گے
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے۔ ان کے اس ...
بين الاقوامى -
امریکی نائب صدر وینس کی بھارت آمد
مودی سے ملاقات کریں گے، اقتصادی تعلقات میں پیش رفت کی امید
بين الاقوامى -
سکالرشپ پروگرام کے نفاذ اور تعلیمی نصاب کی تیاری کے لیے سعودی عرب اور چین میں تعاون
سعودی وزارت تعلیم نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ تعاون کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ...
بين الاقوامى