چیچن رہنما رمضان قدیروف کا 17 سالہ بیٹا چیچن سیکیورٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روسی چیچن علاقے کے سربراہ اور علاقائی سطح پر صدر پیوتن کے اتحادی رمضان قدیروف کے 17 سالہ بیٹے آدم قدیروف کو علاقائی سطح پر کام کرنے والے سیکیورٹی کونسل کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یہ بات سیکیورٹی کونسل کی طرف سے ایک ٹیلی گرام چینل پر بتائی گئی ہے۔

آدم قدیروف جونومبر 2024 میں 17 سال کا ہوا تھا۔ اب تک یہ اس کا چوتھا سرکاری عہدہ ہے۔ وہ 2023 سے مختلف عہدوں پر متمکن ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے وہ اپنے والد کے سب سے اہم ذاتی محافظ کے طور پر بھی کام کرتا رہا ہے۔

علاوہ ازیں فورسز کی یونیورسٹی میں کام کر چکا ہے اور چیچن فوج کی ایک نئی بٹالین میں بھی آبزرور کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکا ہے۔

رمضان قدیروف کا تعلق روس سے جڑے ہوئے چیچن علاقے سے ہے۔ یہ ایک پہاڑی خطہ ہے اور روس کے جنوب میں واقع ہے۔

2007 میں اس نے سوویت یونین سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ رمضان قدیروف اپنے علاقے کو مستحکم رکھنے کے لیے اسے ذاتی جاگیر کے انداز میں رکھتے ہیں اور ان کے پاس وسیع تعداد میں سیکیورٹی اہلکارں کی نفری موجود ہے۔

سنہ 2000 کے اوائل تک روس کے خلاف تنازعات جاری رہے۔ تاہم ان کے والد کے 2004 میں ہلاک ہو جانے کے بعد انہیں اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب وہ پیوتن کے اہم اتحادی ہیں۔

ستمبر 2023 میں رمضان قدیروف نے اپنے بیٹے آدم قدیروف کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دکھایا کہ جس میں وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے ایک شخص کو زدوکوب کر رہا تھا۔

رمضان قدیروف نے اس پوسٹ پر لکھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر اور اپنے مذہب اسلام کا دفاع کرنے پر فخر ہے۔

قرآن پاک کو جلانے والے اس شخص کو عدالت سے بعدازاں ساڑھے تین سال کی قید سنائی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں