سرجری میں ڈاکٹروں کے بدلے روبوٹ کا استعمال ... ایلون مسک کا منصوبہ کامیاب ہو گا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی ارب پتی ایلون مسک نے گذشتہ اتوار کے روز پیش گوئی کی تھی کہ اگلے پانچ برسوں میں سرجری کرنے والے روبوٹ انسانی سرجنوں کی جگہ لے لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ رفتار اور درستگی میں بہترین سرجنوں سے بھی آگے نکل جائیں گے۔

ایلون مسک نے انکشاف کیا کہ ان کی نیورولوجی سے متعلق کمپنی "نیورالنک" نے ایک روبوٹ کے ذریعے انسانی دماغ میں الیکٹروڈز نصب کیے ہیں۔

مسک کے مطابق ایسے پیچیدہ اور باریک کاموں کے لیے انسانوں کے پاس نہ اتنی مہارت ہے اور نہ مطلوبہ رفتار۔

دوسری جانب مصر میں جگر کی پیوند کاری کے بانی اور جامعہ منصورہ میں جگر پیوند کاری ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عبد الوہاب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے امریکی ارب پتی کے بیان کا جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "ایلون مسک کا بیان درست نہیں ہے۔ سرجری میں روبوٹ مصنوعی ذہانت اور بجلی سے چلتے ہیں، اور اگر ان کے نظام میں کوئی خرابی آ جائے تو اس کا براہِ راست اثر مریض کی جان پر پڑ سکتا ہے"۔

ایلون مسک
ایلون مسک

انھوں نے کہا کہ جگر کی پیوند کاری جیسی پیچیدہ اور نازک سرجری میں روبوٹ کی کامیابی تقریباً نا ممکن ہے۔ اس طرح کی سرجری میں مریض اور عطیہ دہندہ دونوں کی مکمل تیاری ضروری ہوتی ہے، اور دورانِ آپریشن جگر کی تقسیم، شریانوں اور وریدوں کی نکتہ بہ نکتہ جڑائی جیسے مراحل شامل ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد کے مطابق اگر آپریشن کے دوران اچانک خون بہنے لگے تو روبوٹ کچھ نہیں کر سکتا، اس موقع پر صرف تجربہ کار انسانی سرجن ہی حالات کو سنبھال سکتا ہے۔ روبوٹ تو صرف پروگرام پر عمل کرتے ہیں، لیکن انسان فیصلے کرتا ہے، محسوس کرتا ہے، اور متغیر حالات سے نبرد آزما ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر محمد غنیم، جو مصر اور مشرقِ وسطیٰ میں گردوں کی پیوند کاری کے بانی مانے جاتے ہیں، انھوں نے العربیہ کو بتایا کہ سر"روبوٹ میں ترقی ممکن ہے، لیکن یہ انسانی مداخلت کے بغیر ممکن نہیں"۔ ان کا کہنا تھا کہ روبوٹ انسانوں کے بنائے ہوئے پروگراموں پر کام کرتے ہیں، اور اگر انہیں سرجری میں استعمال بھی کیا جائے تو یہ عمل مکمل طور پر خود کار نہیں ہو سکتا۔ خاص طور پر گردوں جیسی نازک سرجری میں روبوٹ کو انسانی نگرانی کے بغیر استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں