پاکستان اور بھارت

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر عالمی ردعمل کیا آ رہا ہے؟

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی آرمی چیف اور بھارتی وزیر خارجہ سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں۔ ادھر گروپ آف سیون (جی 7) کے بڑے ممالک نے جمعے کو انڈیا اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ براہِ راست مذاکرات کریں جبکہ امریکی خارجہ سیکریٹری مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اس حوالے سے کہا کہ روبیو بھارت اور پاکستان دونوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں اور انہوں نے مذاکرات کے لیے امریکی ثالثی کی پیشکش بھی کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی بات کی اور کشیدگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست روابط کی بحالی پر زور دیا۔

چین کا ردعمل

چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں، کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بگڑتی ہوئی صورت حال مکمل جنگ کی شکل اختیار کرنے کے خطرے سے دوچار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم بھارت اور پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن و استحکام کو ترجیح دیں، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، پر امن طریقے سے سیاسی حل کی طرف واپس آئیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔‘‘

چین کا پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلق ہے، جبکہ بھارت کے ساتھ اس کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ کشیدگی میں حالیہ اضافے سے قبل چین نے بھارتی زیرانتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔

پاکستان تحمل سے کام لے: جی 7

قبل ازیں گروپ آف سیون (جی 7) کے بڑے ممالک نے بھی جمعے کو انڈیا اور پاکستان سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے کی اپیل کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ براہِ راست مذاکرات کریں۔

رائٹرز کے مطابق دنیا کی بڑی طاقتوں نے دونوں ممالک کے درمیان تازہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جی7 ممالک میں شامل امریکہ نے حالیہ دنوں میں انڈیا اور پاکستان دونوں سے باقاعدہ بات چیت کی ہے۔

جی سیون نے ایک بیان میں کہا ’ہم فوری کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ پُرامن حل کی جانب براہِ راست مذاکرات کریں۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں